ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میئر گنگامبکے ملیکارجن نے بنر گھٹہ روڈ پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

میئر گنگامبکے ملیکارجن نے بنر گھٹہ روڈ پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

Wed, 19 Jun 2019 10:59:49    S.O. News Service

بنگلورو،19؍جون(ایس او نیوز) شہر کی میئر گنگامبکے ملیکارجن نے بروہت بنگلورو مہا نگرا پالیکے (بی بی ایم پی) انجینئروں اور دیگر منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر بنر گھٹہ روڈ پر جاری سڑک کی توسیع اور دوسریہ تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا - واضح رہے کہ بھاری ٹریفک اژدہام کے لئے بد نام اس سڑک کی توسیع کا منصوبہ 152 کروڑ روپئے کی لاگت پر اختیار کیا گیا ہے اور یہ جیڈی مرا جنکشن سے پاؤلٹری فارم تک 7.44 کلو میٹر کی سڑک کی توسیع کے لئے ہے-اس وقت یہ سڑک 24 میٹر وسیع ہے اور اسے 45 میٹر تک چوڑا کیا جا رہا ہے، اس چھ رخی سڑک کو ایک اہم شاہراہ کے طور پر ترقی دی جا رہی ہے اور اس کے درمیان میں تین میٹر وسیع وسطانیہ بھی تعمیر کیا جائے گا، 4.5 کلو میٹر کی سڑک پر کام مکمل کر لیا گیا ہے، البتہ باقی حصہ کے کام میں میٹرو کی تعمیری سرگرمیوں کی وجہ سے تاخیر پیدا ہو گئی ہے-سروس روڈ کی دونوں جانب دو رخی سڑک تعمیر کرنے کا بھی منصوبہ ہے جس کے لئے ززینات کی حصولیانی کی خاطر ٹی ڈی آر بھی جاری کر دیا گیا ہے-میئر نے افسران کو ہدایت دی کہ اس مقام پر گندے پانی کی نالیاں، او ایف سی کیبل اور بجلی کی تاریں بچھانے کے سلسلہ میں فوری اقدامات کئے جائیں، اس منصوبہ کے لئے گوٹی گیرے گاؤں کو چھوڑ کر کل 476 جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن پر قبضہ حاصل کیا جائے گا-


Share: